ملتان؛ کمشنر عامر خٹک نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا چارج سنبھال لیا

14

ملتان، 15 جون (اے پی پی ): کمشنر  ملتان عامر خٹک نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ کمشنر  کی زیر صدارت  میٹروپولیٹن کارپوریشن  افسران کا اجلاس  بدھ کو یہاں منعقد ہوا ، کمشنر نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے معاملات درست کرنے کا الٹی میٹم دیدیا اور کہا کہ پبلک ویلفیئر بارے اقدامات کریں، شہریوں کو ریلیف دیں جبکہ کرپشن اور سرخ فیتے کا کلچر کارپوریشن سے ختم کیا جائے۔

 کمشنر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کیا جائے ، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور تجاوزات خاتمے کو ترجیح بنایا جائے جبکہ ترقیاتی سکیموں کا مکمل فزیکل آڈٹ کرکے ادائیگیاں کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس فنکشنل کئے جائیں۔ کمشنر نے غیر قانونی نقشوں اور ناجائز کمرشلائزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن کی بھی ہدایات جاری کی ۔

اس موقع پر سی ای او میٹروپولیٹن کارپوریشن چوہدری فرمائش علی، دیگر افسران موجود تھے۔