مون سون کی متوقع سیلابی صورتحال سے نپٹنے کے لئےڈپٹی کمشنر زاہد پرویزوڑائچ کے زیرصدارت منعقدہ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

11

اوکاڑہ،10جون )اے پی پی):ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہاہےکہ تمام سرکاری ادارے مون سون میں کسی بھی متوقع سیلابی صورتحال سے نپٹنے کے لئے ابھی سے تیاری مکمل کریں تمام میونسپل کارپوریشن 17جون تک سیور لائنوں اور نکاسی آب کے نالوں کی صفائی کا کام مکمل کریں واپڈا حکام شہروں میں اپنی تنصیبات کو محفوظ بنانے خصوصا لٹکتی ہوئی تاروں اور مصروف مقامات پر لگے ہوئے کھمبوں پر لٹکتی تاروں کو اونچا کریں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں میونسپل سروسز کے ادارے مستقل اور عارضی تجاوزات کو فوری ختم کرنے کے لئے اقدامات کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں امدادی سر گرمیوں میں تعطل نہ ہو ڈی واٹرنگ سیٹ سمیت ضلع کے سرکاری دفاتر کے پاس جو مشینری ہے وہ چالو حالت میں ہونی چاہیے ۔