اسلا م آباد، 15 جون (اے پی پی ):ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف موٹروے پولیس اشفاق احمد نے نو مور مہم کے حوالے سے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل کی ہدایت پر ہائی ویز پر بھی نومور مہم شروع کی جا رہی ہے۔اس مہم کے دوران روڈ استعمال کرنے والوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں آگاہی بھی دی جائے گی۔











