اسلام آباد،9جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات اختیار ولی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے چار سال کے دوران میڈیا کے کیمروں کو پارلیمان سے باہر رکھا گیا کیونکہ اُس وقت ایک ایسا ٹولہ پاکستان پر مسلط تھا جو پاکستان کے عوام کو حقائق بتانے نہیں دیتا تھا، ان کا کام صرف جھوٹ بولنا اور کرپشن کرنا تھا۔











