نوشہرہ ورکاں،03جون(اے پی پی): کشمری حریت پسند رہنما یاسین ملک کو انڈین سپریم کورٹ کی طرف سے دئیے جانے والی عمر قید کی سزا کے خلاف جمعہ کو یہاں ایک نجی سکول کے طلباء نےپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، طلباء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمری راہنما یاسین ملک کے حق میں نعرے درج تھے ، ایک ننھا منا طالب علم بھی احتجاج میں شریک تھا۔
احتجاج کے بعد کشمیری رہنما یاسین ملک سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا،طلباء نے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ انڈین سپریم کورٹ کے انتہائی غلط اقدام کی مذمت کرے اور انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ھوئے یاسین ملک کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کرے ، اس کے ساتھ ساتھ نوجوان اور طلباء یاسین ملک کے حق میں نعرہ بازی کرتے دکھائی دئیے۔ احتجاج میں نامنظور نامنظور یاسین ملک کی سزا نا منظور کے نعرے لگائے جا رہے تھے۔











