نوشہروفیروز؛ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر و ڈپٹی کمشنر کا بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

15

نوشہروفیروز،26جون( اے پی پی): ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر و ڈپٹی کمشنر  محمد تاشفین عالم نے آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔انہوں نے مین سندھی اسکول، ٹاؤن کمیٹی نوشہرو فیروز ،گورنمنٹ پرائمری اسکول اردو میں قائم پولنگ اسٹیشنوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولنگ اسٹیشنز پر موجود عملے سے انتظامات کے متعلق معلومات حاصل کیں۔

 اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر نیاز احمد بھی موجود تھے۔