پاکپتن؛ کھاد اور زرعی ادویات مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

13

پاکپتن،02 جون (اے پی پی): ڈی سی کمپلیکس  پاکپتن میں ڈسٹرکٹ زرعی ایڈوائزری کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پاکپتن اور محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومتی ہدایات کے پیش نظر کھاد اور زرعی ادویات مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 70000 سے زائد کسانوں کو کسان کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ تیس ہزار سے زائد کسانوں کےایچ بی ایل  کنیکٹ کے ذریعے اکاونٹ کھولے گئے ہیں۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں گی۔