پنجاب کے سات اضلاع میں پولیو کی خصوصی انسدادی مہم چلائی جارہی ہے،خواجہ سلمان رفیق

12

لاہور۔27جون ( اے پی پی )صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے یونین کونسل 83کی کچی آبادیوں میں معصوم بچوں کو پولیوکے حفاظتی قطرے پلاکر سات روزہ انسدادپولیومہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر سی ای او لاہورڈاکٹرفیصل،ڈپٹی سیکرٹری سیدرملہ اور یونیسف کے افسران موجود تھے۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 83میں ڈسپنسری کا دورہ کرکے طبی سہولیات کابھی جائزہ لیا۔خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سات اضلاع میں 50لاکھ سے زائد معصوم بچوں کو پولیوکے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے پنجاب کے سات شہروں میں لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد،ڈیرہ غازی خان،میانوالی،لیہ اور بہاول پورشامل ہیں،  لاہور،راولپنڈی اور فیصل آبادکی تمام یونین کونسلزمیں پولیوکی انسدادی مہم چلائی جائے گی بہاول پورکی 75یونین کونسلزمیں پولیو کی انسدادی مہم چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں 2016میں پنجاب کو پولیوفری صوبہ بنایا تھا  ڈیرہ غازی خان اور میاں والی کی سات سات یونین کونسلزمیں انسدادپولیومہم چلائے جائے گی لیہ کی دویونین کونسلزمیں پولیو کی انسدادی مہم چلائی جائے گی پنجاب کے سات اضلاع میں پولیو کی انسدادی مہم کے دوران محکمہ صحت کے 39ہزارسے زائد ورکرزفرائض سرانجام دیں گے 17ہزار8سو سے زائد پولیوکی ٹیمیں پولیوکی انسدادی مہم میں حصہ لے رہی ہیں پنجاب کے سات اضلاع میں پولیو کی خصوصی انسدادی مہم چلائی جارہی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کی ایس اوپیزکے مطابق پنجاب کے سات اضلاع میں معصوم بچوں کو پولیوسے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ،ستمبرمیں پنجاب کے تمام اضلاع میں پولیو کی انسدادی مہم چلائی جائے گی ۔