پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو کوروناکے مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق

11

لاہور۔27جون ( اے پی پی ) :صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف،چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ،ڈاکٹرمختاراعوان،ڈاکٹر شاہد حسین مگسی،پی آئی ٹی بی ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کورونا،ڈینگی اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو کورونا،ڈینگی اور ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کورونااور ڈینگی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹرکیاجارہاہے پنجاب میں کوروناوائرس کی ٹیسٹنگ میں اضافہ کردیاگیاہے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو کوروناکے مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہےپنجاب کی عوام سے ویکسی نیشن مکمل کروانے کی اپیل کرتے ہیں پنجاب کی عوام سے کوروناایس اوپیزپرسخی سے عملدرآمدکرنے کی اپیل کرتے ہیں پنجاب کے تمام اضلاع کی یونین کونسلزمیں ڈینگی کی انسدادی کارروائیاں تیزکردی گئی ہیں۔پنجاب کے تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز ڈینگی کی انسدادی کارروائیو ں کومانیٹرکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر تیزی سے کام جاری ہے۔