اسلام آباد، 02 جون (اے پی پی ): وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات ڈاکٹرمفتاح اسماعیل نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پچھلی حکومت میں کئے گئے معاہدوں کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیاتھا اس کے مطابق پیٹرول اورڈیزل کی قیمت بڑھانا لازمی تھا بصورت دیگرمعیشت کونقصان پہنچنا تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے ہماری راہ میں جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھائی تھیں، پاکستان اورملکی معیشت کوبہترکرنا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا اوریہ ان شاء اللہ مضبوط سے مضبوط ترملک بنے گا۔