چین سے پیسے ملنے کے بعد روپیہ مستحکم ہوگا؛ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی اسلام میں نیوز کانفرنس

13

اسلام آباد، 02 جون  (اے پی پی ):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات ڈاکٹرمفتاح اسماعیل  نے جمعرات کو یہاں  پریس کانفرنس  کرتے  ہوئے   کہا ہے کہ25 مارچ کوچین نے پاکستان سے 2.35 ارب کا قرضہ واپس لے لیاتھا، اس کی مشکل شرائط عائد کی گئی تھی اورشرح سود بھی زیادہ ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کے وزیرخارجہ سے اس معاملہ پربات چیت کی جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی بھی چینی عہدیدارسے ملاقات میں اس حوالہ سے گفتگوہوئی جس کے مثبت اثرات سامنے آئے، چین نے سابق حکومت سے کم شرح سود اورآسان شرائط کے ساتھ اس قرضہ کی منظوری دیدی ہے ۔ آئندہ چند روز  میں  یہ رقم پاکستان کوموصول ہوجائیگی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئیگی جبکہ روپیہ کی قدربھی مستحکم ہوگی۔