چترال،04 جون (اے پی پی): لوئر چترال چمرکھن میں عبدالسمیع کے آرا مشین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو1122کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم فائر وہیکلز کے ساتھ بروقت رسپانس دیتے ہوئے 6 منٹ پر جائے حادثہ پہنچی اور 40 منٹ فائر فائٹگ کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے بروقت رسپانس دے کر آرا مشین میں کھڑی ٹوٹا جیپ اور آس پاس کے فصلوں اور مکانات کو بچا لیا۔فائر فائٹگ میں ریسکیو 1122 کے دو فائر وہیکلز اور 6 فائر فائٹرز نے حصہ لیا اور 9000 لیٹر پانی اور فوم استعمال کیا۔
متاثرہ شحص نے حکومت سے امداد کا مطالبہ کیاہے ۔ آگ لگنے کہ وجہ معلوم نہیں ہوسکی مگر امکان یہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہوگی۔