جلال پورپیروالہ،04جون (اے پی پی): 3سال قبل عیدالفطر کے روز 10افراد کے قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، نقص امن کے خدشہ کے پیش نظر کچہری میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن کورٹ میں 21 ملزمان کو پیش کیا جائے گا، ملزمان پر 302/324اور ATA. 7 دہشتگردی کی دفعات کے ساتھ مقدمات درج ہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس احاطہ میں 70 سے زائد پولیس اہلکار اور 20 ایلیٹ فورس اہلکار تعینات ہیں جبکہ ایس پی صدر، ڈی ایس پی سرکل اور دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجود ہیں۔
جون 2019 میں عید کے روز المناک واقعہ میں 10 افراد جاں بحق، 18 زخمی ہوئے تھے، کیس کا ٹرائل عدالت میں 3سال تک جاری رہاجس کا آج فیصلہ سنایا جائے گا۔











