اسلام آباد، 17 جون(اے پی پی):چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔
کمانڈنٹ وار کالج ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے چیف آف دی ایئر اسٹاف کا استقبال کیا۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا 51ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی بحری سرحدوں اور مفادات کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے۔ جنگی ٹیکنالوجی میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیشِ نظر دفاعی پیداوار میں خود انحصاری ناگزیر ہے۔پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ائیر چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔