ڈینگی کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ہمیں بھرپور اقدامات کرنا ہوں گے؛ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

15

اوکاڑہ،03 جون (اے پی پی):  ڈپٹی کمشنرزاہدپرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے ویکٹر سر ویلینس اور ہاٹس سپاٹس کی نگرانی کے ساتھ ساتھ لوگوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے لئے ہمیں بھر پور اقدامات کرنا ہے تاکہ ڈینگی کو پھیلنے کا موقع نہ ملے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران اپنے اپنے دفاتر میں صفائی ستھرائی کی عمومی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اقداما ت کریں، لوگوں کی آگاہی کے لئے بھر پور تشہیری مہم چلائی جائے ۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین اور ڈسٹرکٹ انٹا مالو جسٹ محمد اقبال نے ڈپٹی کمشنرزاہد پرویز وڑائچ کو ضلع میں ویکٹر سر ویلینس اور انسداد ڈینگی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔