یونیورسٹی آف اوکاڑہ   کے اساتذہ اورطالبات کے وفد کا عرفان فارما (پرائیوٹ لمیٹڈ) کامطالیاتی دورہ

84

اوکاڑہ،12جون(اے پی پی): یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے شعبہ مائیکرو بیالوجی کے اساتذہ اورطالبات کے ایک وفد نے عرفان فارما (پرائیوٹ لمیٹڈ) کا دورہ کیا اور اسکے مختلف شعبہ جات میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹوعرفان فارم ڈاکٹر افتخار امجد نے کہا کہ تعلیم کی بدولت ہی ایک معاشرہ اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، طلبا و طالبات کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس لئے یونیورسٹی کے طلبہ کو ڈگری حاصل کرنے کے بعدزندگی میں آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دوران تعلیم ہی ریسرچ کے شعبہ سے وابستہ کرکے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے۔

اس دوران چیف ایگزیکٹوعرفان فارما  ڈاکٹر افتخار امجد اور یونیورسٹی آف اوکاڑہ شعبہ مائیکرو بیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے مابین تعلیمی تعاون کو فروغ دینے ، جوائنٹ ریسرچ ، معیار تعلیم میں اضافہ کے حوالے سے متعلقہ شعبہ کی مشترکہ ورکشاپس، ٹریننگ کے انعقاد، تعلیمی پروگرام کی ترویج، ثقافتی اور صنعتی ترقی کے مقصد کے لیے دو طرفہ طور پر ماہرین کی نامزدگی کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔