بجلی کے چھوٹے صارفین کو ریلیف کی فراہمی پنجاب حکومت کے بجٹ کا حصہ ہے؛وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

1

اسلام آباد،06جولائی(اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ  بجلی کے چھوٹے صارفین کو ریلیف کی فراہمی پنجاب حکومت کے بجٹ کا حصہ ہے،پنجاب حکومت کی روشن گھرانہ سکیم کسی الیکشن مہم کا حصہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا نہیں بلکہ صرف عوام دشمنی ہے۔