خراب معاشی صورتحال کی بنا پر اتحادی جماعتوں نے سابق وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا؛خواجہ سعد رفیق

4

اسلام آباد،06جولائی(اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بدھ کو یہاں مشیر امور کشمیر  قمر زمان کائرہ کے ہمراہ  نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ خراب معاشی صورتحال کی بنا پر اتحادی جماعتوں نے سابق وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔