کشمیر پریمیئر لیگ  کے دوسرے سیزن کیلئے  کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جلد شروع ہوگا؛ راشد لطیف

1

اسلام آباد ،04 جولائی(اے پی پی ):ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کشمیر پریمیئر لیگ راشد لطیف  نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ  کے دوسرے سیزن کیلئے  کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل بہت جلد شروع ہوگا، ملکی اور غیر ملکی پاکستانی و کشمیری کرکٹرز اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں راشد لطیف نے کہا کہ این او سی جاری کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں ،رجسٹریشن کے عمل کے بعد کے پی ایل کی ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے فینز بھی لیگ کے جلد انعقاد کا انتظار کریں۔

راشد لطیف نے کہا کہ ” کھیلو آزادی سے” اس سلوگن کے تحت ہی دوسرے سیزن کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی ایل کے دوسرے سیزن میں بہت دلچسپ اور سنسنی خیز میچز ہونگے۔