چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان  نے ماہ جون میں 99 بچوں کو حفاظتی تحویل میں،109بچوں کو  لواحقین کے حوالے کیا

6

ملتان،04 جولائی(اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان  کی  ماہ جون رپورٹ کے مطابق چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر خصوصی انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن جاری ہے اور جون کے ماہ میں 99 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہےاور 109 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔

 چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں بھکاری، گھر سے بھاگے ،گمشدہ، لاوارث، بے آسرا اور دیگر بچے شامل تھے اور کہا بچوں کو دوران ریسکیو آپریشن شہر بھر کے مختلف مقامات سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم کے دوران بھکاری بچوں کی حوصلہ شکنی کے لئے پمفلٹس تقسیم کئے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ  بھکاری گھر سے بھاگے گمشدہ بے آسرا بچے نظر آنے کی صورت میں فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر کال کریں۔