لاہور ، جولائی 29(اے پی پی):انڈرسٹینڈنگ چائنا فورم اور شنگھائی انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کیلئے جمعہ کے روز مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے،ایم او یو پر دونوں اداروں نے یہاں اور شنگھائی (چین) میں مشترکہ طور پر منعقدہ آن لائن تقریب میں دستخط کئے ،صدر یو سی ایف ظفر الدین محمود اور صدر شنگھائی انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز ڈاکٹر چن ڈونگ شیا نے ایم او یو کی دستاویز پر دستخط کئے،دونوں شخصیات نے اداروں کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی ترقی کیلئے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ تعاون کے اثرات دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مثبت کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر رابطہ دونوں ممالک کو کئی شعبوں میں قریب لائے گا،تقریب میں پاکستان کی طرف سے سید حسن رضا، سابق پاکستانی سفارت کار، سابق بیوروکریٹ اور شاعر شعیب بن عزیز، بریگیڈیئر (ر) سعید احمد، خالد عباس ڈار، اداکار اور شہریار ملک شریک تھے جبکہ ڈاکٹر وو چنسی، ڈاکٹر لیو زونگی، ڈاکٹر لی ہنگمی، ڈاکٹر ژانگ پیئی، ژو جوہوا اور ژانگ جون نے شنگھائی سے آن لائن تقریب میں شرکت کی۔











