اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے؛ سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل کی موٹروے افسران کو ہدایات

8

ملتان، 08 جولائی (اے پی پی): انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس خالد محمود کے ویژن اور زونل کمانڈر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کے احکامات کی روشنی میں سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے آغاز کی وجہ سے موٹروے پر معمول سے زیادہ رش کا خدشہ ہو سکتا ہے۔  اوور چارجنگ /زائد کرایہ وصولی کی صورت میں انفورسمنٹ کریں اور زائد کرایہ مسافروں کو واپس کروائیں اس سلسلے میں تمام سیکٹر کے ٹال پلازہ پر بریفنگ آفیسر تعینات کیے گئے ہیں جو کہ مسافر بردار گاڑیوں کی اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کی چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں۔

 سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے بتایا کہ موٹروے پولیس ہر صورت عوامی استحصال کو روکے گی عوام سے تعاون کی  گزارش ہے کہ موٹر وے پر سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کے ریڈی ایٹر میں  پانی کی مقدار چیک کرلیں، حد رفتار کی پابندی کریں، مقررکردہ لین میں سفر کریں اور بلاجواز اور خطرناک اوور ٹیکنگ ہرگز نہ کریں، تازہ دم ہوکر سفر کا آغاز کریں اور دوران سفر نیند یا غنودگی  کی صورت میں فوراً کسی مناسب جگہ پر رک کر آرام کریں  جبکہ کسی بھی مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 یا سمارٹ فون ایپلی کیشن “موٹروے ہمسفر “سے مدد لی جا سکتی ہے۔