اوکاڑہ،:خاندانی منصوبہ بندی سے آگہی کے لیے علماء، سماجی ورکر اور میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے,محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے مقررین کا خطاب

21

اوکاڑہ،29جولائی )اے پی پی): گورنمنٹ ای لائبریری میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام عالمی یوم آبادی کے حوالے سے سیمینار اور دیگر تقریبات کا آغاز ہوا جس کا مقصد پاکستان میں تیزی سے بڑھتی آبادی سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کی وجہ سےعوام میں خاندانی منصوبہ بندی کے اصولوں سے آگہی دینا تھا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کی مہمان خصوصی معروف سوشل ورکر /سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی نے معاشی مسائل میں اضافہ کر دیا ہے اس وقت آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے جبکہ معیشت زبوں حالی کاشکار ہے۔

بہبودآبادی کے حوالہ سے آگہی کے ثمرات حاصل کرنے کے لیے خواتین میں تعلیم ، اعتماد ، خوداری کو فروغ دیناوقت کی اہم ضرورت ہے۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے اصولوں پر عمل کرنے سے معاشی ، معاشرتی و سماجی مسائل میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔ سیمینار میں علماء، سوشل ایکٹوسٹ اور گورنمنٹ آفیشل کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔