کوئٹہ؛پاک بحریہکی جانب سے حالیہ بارشوں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

13

کوئٹہ، 29 جولائی(اے پی پی ):پاک بحریہ کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے ، آپریشن میں زمینی راستہ منقطع ہونے کے باعث پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل جا رہی ہے ، جس میں پاک بحریہ کے جوانوں نے آپریشن میں بڑ چڑ کر حصہ لیا ۔

آپریشن کے دوران ضلع لسبیلہ کے علاقوں اڑکی،اتھل اور لاکھڑا میں راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا ، پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب میں پھنسے 7 افراد بشمول ایک شدید علیل خاتون کو بھی محفوظ مقام تک پہنچایا گیا ۔پاک بحریہ ہینڈز این جی او کی معاونت سے متاثرہ علاقوں میں دو واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی نصب کر رہی ہے۔

کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی اور آئندہ لائحہ عمل کے لیے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا ۔کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل جاوید اقبال یہ بھی کہا کہ پاک بحریہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کیلئے کوشاں ہے۔