اوکاڑہ؛بانس اور سرکی کی بنی چھت تیز بارش کے باعث گر گئی، 2 لڑکیاں  جانبحق ،02 زخمی

28

 اوکاڑہ،31جولائی (اے پی پی ):نواحی علاقہ 5 چک جوگی محلہ میں گھر کی چھت تیز بارش کی وجہ سے گر گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اوکاڑہ سے01 ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، تربیت یافتہ ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونے والے لڑکے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا ہے  جبکہ 03 زخمی لڑکیوں کو مقامی لوگوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا جن میں سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 02 لڑکیاں جاں بحق ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی شناخت مہک دختر افتار علی عمر 18 سال اور5 سالہ  سنینہ دختر افتار علی سے ہوئی۔