رینالہ خورد؛ یکم محرم سے عاشورہ محرم تک پولیس ملازمین افسران کی چھٹیاں منسوخ

10

رینالہ خورد،31جولائی(اےپی پی):ڈی پی او حسن اقبال نےیکم محرم سے عاشورہ محرم تک پولیس ملازمین افسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے جوانوں کی مرحلہ وار ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا ہے کہ محرم ڈیوٹیاں کرنے والے تمام جوانوں اور افسران کو ان کے پوائنٹس پر پولیس خود کھانا مہیا کرے گی، کوئی بھی جوان ڈیوٹی پوائنٹ کو چھوڑ کر نہیں جائے گا ،محرم جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی، فول پروف سیکورٹی کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی ۔