اوکاڑہ؛محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس،ڈ ی پی او حسن اقبال کی مذہبی منافرت کو روکنے کے حوالے سے  سخت کارروائیاں کرنے کی ہدا یت

26

اوکاڑہ،31 جولائی(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اقبال کی زیر صدرات پولیس لائن میں محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی، میٹنگ میں مذہبی منافرت کو روکنے کے حوالے سے  سخت کارروائیاں کرنے کی ہدا یت کی گئی۔

اجلاس میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی لسٹیں نظر بندی اور زبان بندی کے ساتھ وزارت داخلہ کی ہدایت کی روشنی میں جن علماء اکرام کی ضلع میں داخلہ پر پابندی کے احکامات ہیں اس پر بھی لائحہ عمل پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی گئی۔

 ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ ان کو فورتھ شیڈول میں ڈال کر نظر بند بھی کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے غفلت کوتاہی یا غیر حاضری کی کم سے کم سزا ملازمت سے برخاستگی ہوگی۔