اوکاڑہ؛ بچوں پر تشدد اورجنسی ہراسگی کی روک تھام اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے ورکشاپ کا انعقاد

8

اوکاڑہ،23جولائی(اے پی پی): بچوں پر تشدداورجنسی ہراسگی کے تدارک کے پیش نظر “پہچان”لاہوراور یونیسیف کے تعاون سے

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر میں ضلعی سطح پرایک ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں “پہچان” کے  تشکیل کردہ ہسپتال، سکول اور کمیونٹی میں موجود بچوں کے تحفظ کی ضلعی کمیٹی کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔

ورکشاپ کے شرکاء نے بچوں میں جنسی ہراسگی کے واقعات میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کو بروقت رپورٹ کرکے نہ صرف انہیں روکا جا سکتا ہے بلکہ درندہ صفت افراد کوقانون کےسپرد کیاجا سکتا ہے۔

 ورکشاپ میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرشاہد سلیم، ضلعی کمیٹی کے ممبران، این جی اوز، میڈیا اور سرکاری محکموں کے عہدے داروں نے شرکت کی۔ورکشاپ میں “پہچان” کے ٹرینرز نیلم زوہیب، فاریہ رحمان، ارسلان لطیف اور تسکین زہرہ شامل تھے۔