اوکاڑہ،11جولائی ( اے پی پی): مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کے 90 موڑچیچہ وطنی جلسہ پاور شو میں شرکت کے لئےلیگی ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج کا لا تعداد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ شرکت کے لئے اوکاڑہ بائی پاس سے روانہ ہو گیا ۔لیگی کارکنان اپنی گاڑیوں میں مسلم لیگ ن کے ترانے لگائے جوش و خروش اور جذبے سے قافلے میں شریک ہوئے ۔ مریم نواز چیچہ وطنی میں پی پی حلقہ 202 میں ضمنی الیکشن کے حوالےسے خطاب کریں گی پاکستان مسلم لیگ کے ڈویژنل صدر میاں محمد یاور زمان، پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر میاں محمد منیر قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ روآنہ ہو گئے۔
دیپالپور سے ارکان قومی اسمبلی راؤ محمداجمل خاں ،میاں محمد معین خاں وٹو رینالہ خورد سے رکن صوبائی اسمبلی چودھری جاوید علاؤ الدین جلسہ گاہ روآنہ ہوئے جبکہ رکن قومی اسمبلی چودھری ندیم عباس ربیرہ بھی اپنے قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچیں گے