اگلے دو دنوں میں کراچی میں ایک اور پاور پلانٹ آپریشنل ہو جائے گا؛وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل

3

اسلام آباد،07جولائی(اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے دو دنوں میں کراچی میں ایک اور پاور پلانٹ آپریشنل ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جلد بہتر معاملات طے پا جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چینی، آٹا، گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر رہے ہیں۔