بہاولنگر،02جولائی( اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ھیلتھ کے زیر اہتمام اینٹی ڈینگی ڈے کے موقع پر واک کا اہتمام کیا گیا،آگاہی واک کی قیادت اے ڈی سی جی جنرل عبدالجبار گجر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری نے کی۔
آگاہی واک سی ای او ہیلتھ آفس سے شروع ہوکر ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔واک میں مختلف محکموں کے افسران اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی عبدالجبار گجر نے کہا کہ موسم برسات شروع ہونے والا ہے جس میں ڈینگی خاص طور پر پھیلتا ہے، شہری ڈینگی سے بچاو کے لئے انتظامیہ اور محکمہ ییلتھ سے تعاون کریں ۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری نے کہاکہ پانی کو ہر صورت ڈھانپ کررکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہم ڈینگی سے بچ سکتے ہیں۔











