اسلام آباد،07جولائی(اے پی پی): وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جس سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو وزارت توانائی سے شمسی توانائی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے، دیہی علاقوں میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایک ایک میگاواٹ کے چھوٹے پلانٹس لگائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ پورے ملک میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں، امید ہےکہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں آئندہ برس موسم گرما سے پہلے 7 سے 10 ہزار میگا واٹ کا ریلیف مل سکے گا۔