حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے شفاف پالیسیاں بنانے پر یقین رکھتی ہے ؛ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن

7

لاہور، 15 جولائی  (اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان  نے کہا ہے کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے شفاف پالیسیاں بنانے پر یقین رکھتی ہے، معیشت کی ترقی کے لیے سود مند پالیسیوں کا تسلسل بہت اہم ہے۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے   سرگودھا چیمبرآف سمال ٹریڑرز اینڈ انڈسٹریز  کے سے  گفتگو میں کیا  ، وفد نے سرگودھا چیمبرآف سمال ٹریڑرز اینڈ انڈسٹریز    کے  بانی صدر  شیخ آصف اقبال کی قیادت میں جمعہ  کو  یہاں   ان  سے  ملاقات کی۔ وفد میں مختلف علاقوں سے آئے  ایس ایم ایز سیکٹر کی نمائندگی کرنے والے  کاروباری افراد شامل تھے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ تمام کاروبار بہت اہم ہیں ،چاہے چھوٹی سی دکان ہو، حکومت  معاشی چیلنجز کے باوجود کاروباری افراد کے لیے ساز گار مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ  کاروبار سے نہ صرف سماجی اقتصادی ترقی ہوتی ہے بلکہ لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ایس ایم ایز سکیٹر  کا ملکی معیشت میں اہم کردار  ہے،حکومت انرجی بحران کے خاتمے کے لیے سولر پینلز کو پروموٹ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ  جامعات کا ایس ایم ایز سے رابطہ بہت ضروری ہے،اس حوالے سے جامعات کے وائس چانسلرز کو بھی ہدایات دوں گا۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان   نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے شفاف پالیسیاں بنانے پر یقین رکھتی ہے، معیشت کی ترقی کے لیے سود مند پالیسیوں کا تسلسل بہت اہم ہے۔

وفد کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم ایز کا ملکی معیشت میں 85 فیصد حصہ ہے ۔ شیخ آصف اقبال نے کہا کہ حکومتی سرپرستی  سے ایس ایم ایز ملکی   معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ مہر ریاض نے کہا کہ ہوٹل انڈسٹری سے منسلک 10 لاکھ افراد کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے۔احمد محمود بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سولر پینلز کو آسان اقساط پہ دینے سے توانائی بحران کا خاتمہ ہو گا۔

تقریب کے اختتام پر گورنر پنجاب نے فرسٹ ایس ایم ایز  بیسٹ ایچیومنٹ ایوارڈز بھی دیے۔