دریائے چناب چنیوٹ سے سیلابی ریلہ تحصیل بھوانہ میں داخل ہو گیا

24

چنیوٹ ،30جولائی  (اے پی پی):دریائے چناب چنیوٹ سے سیلابی ریلہ تحصیل بھوانہ میں داخل ہو گیا  ہے ۔ہفتہ کے روز سیلاب کی اطلاع دینے والے ضلعی مرکز ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم چنیوٹ کے مطابق چنیوٹ میں سیلابی پانی اترنا شروع ہو گیا،چنیوٹ میں زیادہ سے زیادہ پانی کا بہاؤ 160742 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔صبح نو بجے 112946 کیوسک۔دوپہر 12 بجے 87325 کیوسک اور 2 بجے 79719 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ہےاور مسلسل پانی کی مقدار کم ہو رہی ہے۔چنیوٹ سے پانی بھوانہ اور جھنگ کی طرف رواں دواں ہے۔سیلابی پانی تقریبا 20 دیہاتوں میں داخل ہو گیا یہ وہ علاقے ہیں جو کہ دریاے کے بالکل قریب واقع ہیں۔سیلابی پانی چنیوٹ شہر کے بائی پاس جھنگ سرگودھا روڈ کے قریب سے گزر رہا ہے جسکی وجہ سے نواحی آبادیوں کے لوگوں نے اپنے مال مویشی اور گھریلو سامان منتقل کر لیا ہے۔

ریت مافیا کی وجہ سے سیلابی پانی شہر کے بائی پاس کے قریب پہنچ گیا ہے جسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ ریت نکالنے والے افراد بہت زیادہ گہرائی تک کھدائی کر ہے ہیں جسکی وجہ سے دریائے کے اندر بڑے بڑے گھڑے بن گئے ہیں اور پانی وہاں رک جاتا ہے۔عوامی حلقوں نے ریت مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہےتاکہ اگر پانی زیادہ مقدار میں آگیا تو بہت نقصانات کا خدشہ ہے۔