ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدالرحمن کا اپنی ٹیم کے ہمراہ ریسکیو 1122 مری کا دورہ

20

  مری ،22 جولائی (اے پی پی )؛مری کے تمام ریسکیو اسٹیشنز، کنٹرول روم سمیت تمام شعبہ جات کا معائنہ، دورے کا بنیادی مقصد موسم گرما میں کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ریسکیو مری کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کا جائزہ لینا شامل تھا۔

موسم گرما کے دوران شہریوں کو بر وقت ریسکیو سروس کی فراہمی کے لئے  تشکیل دیے گئے ایمرجنسی کور پلان پر انچارج ایمرجنسی آفیسر نے تفصیلی دستیاب وسائل پر بریفنگ دی، تحصیل مری میں پیش آنے والے حادثات پر بہتر ایمرجنسی سروس مہیا کرنے کی ہدایات جاری، اس کے علاوہ اپنی ٹیم کے ہمراہ گاڑیوں، بلڈنگ اور سٹاف کے ٹرن آؤٹ کا معائنہ بھی کیا، عوام کو بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی اور سٹیشن صفائی کے بارے میں بھی ہدایات جاری،شہری ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں تاکہ حادثات میں کمی آۓ، ریسکیو اہلکار شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے رہیں گے۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدالرحمن نےمری میں جاری شدید بارش کے پیش نظر لینڈ سلائڈینگ، دھند ،ندی نالوں میں تغیانی اور کسی بھی ہنگامی صورت تحال سے نمٹنے کے لئے قائم کیے جانے والے ریسکیو اسٹیشنز اور مختلف شاہراہوں پر قائم کیے جانے والے امدادی مراکز پر فرائض دینے والے ریسکیو اہلکاروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے۔