اوکاڑہ،15جولائی (اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرظفر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت بارشیں معمول سے زیادہ ہورہی ہیں جبکہ ضلع اوکاڑہ سے گزرنے والے دریاؤں “ستلج اور دریائے راوی” کے بہاؤ کی صورت حال نارمل ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ظفر اقبال چوہدری نے اے پی پی سے گفتگو کرتےہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 رضوان نصیر کی ہدایات پر ڈی سی اوکاڑہ کی سربراہی میں ضلعی محکمہ جات کی ہم آہنگی سے موک ایکسر سائز بھی کی گئی ہے، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرظفر اقبال نے بتایا کی ریسکیو 1122 نے مختلف علاقوں میں “کی پوسٹیں” قائم کی ہیں اور خدانخواستہ سیلابی صورتحال ہوتو اس کے لئے ہم نے مکمل طور پر پلان ترتیب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس موٹر بوٹس ( کشتیاں) تربیت یافتہ عملہ، ایمبولینسز، ادویات و دیگرامدادی سامان موجود ہے اور شہراور دیہاتی علاقوں میں کسی بھی حادثہ یا ناگہانی صورت حال ریسکیو 1122کا عملہ چند منٹوں میں فرائض کی ادائیگی کےلئے جائے وقوعہ پر پہنچ جاتا ہے۔











