اسلام آباد،16جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ لیا ہوگا کہ تین اپریل کو عدالتیں کیوں کھلیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لئے سائفر کا سہارا لیا لیکن وہ سپریم کورٹ میں سائفر پیش نہیں کر سکے۔ سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ اگر 8 مارچ کو سائفر ملا تھا تو عمران خان وزیراعظم تھے، انہوں نے اس کی تحقیقات کیوں نہیں کروائی، عوام کو کیوں نہیں بتایا، الیکشن کیوں نہیں کروایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف اور صرف اپنے اقتدار کو بچانا چاہتے تھے۔











