تھرپارکر،17جولائی( اے پی پی): شہریوں اور تاجر برادری کی جانب سے مٹھی میں امن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی تاجر برادری کے رہنما اسلم قائم خانی، شاموں لوہانہ، سومار بجیر ، سعید خان پٹھان، جان محمد پٹھان، کملیش لوہانہ، اہل تشیع کا رہنما صابر فقير، پی پی کے برکت بجیر کی رہنمائی میں نکالی گئی۔
ریلی میں پاکستان زندہ باد، سندھی پٹھان بھائی بھائی، لسانی فسادات نامنظور کے زوردار نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک پاکستان میں سندھی اور پٹھان بھائیوں کی طرح پر امن اور سکون کی زندگی گزار رہے ہیں، کچھ امن دشمن لوگ سندھی اور پٹھان کو آپس میں لڑا کر امن امان کو خراب کر رہے ہیں، ہم اس امن ریلی سے یہ پیغام دیتے ہیں کہ سندھی اور پٹھان بھائی ہیں ان کو امن امان سے رہنے دیا جائے، فسادات سے امن امان کو خطرہ ہے، سندھی اور پٹھان برسوں سے مل جل کر رہ رہے ہیں۔











