ملازمین کی پینشن کی فوری ادائیگی کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں، سید شفقت رضا

6

ملتان ،04 جولائی(اے پی پی ): ڈی جی پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ باعزت ریٹائرڈ منٹ اعزاز ہے محنت اور ایمانداری سے ادارے کی خدمت کرنے والے ملازمین کو ادارہ ہمیشہ یاد رکھتا ہے ادارہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیئے کوشاں ہیں،ملازمین کی پینشن کی فوری ادائیگی کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے سات ملازمین جن میں سیکورٹی گارڈز اور مالی شامل ہیں کی ریٹائرڈمنٹ کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی اور ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ و دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے ملازمین کو قرآن پاک کے تحفے پیش کیئے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ ادارے کی فلاح و بہبود کے لیئے کوشاں ہیں۔ملازمین محنت اور ایمانداری سے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔محنتی ملازمین کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس نے کہا کہ ادارے کی خدمت کرنے والے ملازمین ادارے کا اثاثہ ہیں۔شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔