غریب آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومتی پالیسی کی سب سے اہم ترجیح ہے؛وزیر مملکت مصدق ملک

9

اسلام آباد،08جولائی(اے پی پی): وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے  جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ غریب آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومتی پالیسی کی سب سے اہم ترجیح ہے، صاحب حیثیت لوگوں کو کچھ بوجھ اٹھانا ہو گا تاکہ ملک کے 50 فیصد عوام کو ریلیف فراہم ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو فکری آزادی کا حق دیتا ہے۔