ملتان ؛ موٹروے پر چلنے والی تمام بسوں میں موٹروے ہیلپ لائن نمبر لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز

67

ملتان، یکم جولائی (اے پی پی ):  انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون فدا حسین مستوئی کے احکامات کی روشنی  میں سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے ملتان سکھر موٹروے پر نو مور مہم کے ساتھ ساتھ موٹروے پر چلنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں موٹروے ہیلپ لائن نمبر لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی بیٹ 23 مسرور علی نے ٹائم سلپ پوائنٹ پر تمام پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز اور روڈیوزرز کو نومور اور ہیلپ لائن متعلق بریفنگ دی اور گاڑیوں میں 05 مختلف اور نمایاں جگہوں پر سٹیکر لگوائے۔

 اس موقع پر ڈی ایس پی مسرور علی کا کہنا تھا کہ گاڑیوں میں سٹیکر لگانے کا مقصد روڈ یوزرز کو رہنمائی فراہم کرنا ہے تا کہ کسی بھی پریشانی،  مدد یا شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبرز پر کال کر کے مدد طلب کی جا سکے ، اس سے اوور چارجنگ کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

ڈی ایس پی مسرور علی نے بتایا کہ موٹروے یا ہائی وے پر کسی بھی مدد یا شکایت کی صورت میں اسمارٹ فون ایپلی کیشن ‘ہمسفر ایپ’ سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔