ملک کی ترقی اور استحکام میں خواتین کے کردار سے انکار ممکن نہیں؛مقررین کادختران پاکستان کانفرنس سے خطاب

7

گلگت،25جولائی (اے پی پی):اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق سمیت دیگر مقررین نے پیر کو یہاں منعقدہ  پیغام پاکستان کے زیر اہتمام ڈگری کالج براۓ طالبات گلگت میں دختران پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ  کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام میں خواتین کے کردار سے انکار ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قدرت نے ہر طرح کے وسائل دئے ہیں ہم نے ان وسائل کو ملک کی ترقی کے لئے بروۓکار لانا ہے اوراس مقصد کے لئے دختران پاکستان کی سوچ کو اپناتے ہوۓ ملک کی فلاح کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے۔

 اس موقع پر ڈگری کالج برائے خواتین کی اساتذہ و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔