وزیراعظم محمد شہباز شریف جیکب آباد پہنچ گئے،  این ڈی ایم اے  نے  سیلاب متاثرہ علاقوں کے حوالے  سے  بریفنگ دی

9

اسلام آباد،30جولائی  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف جیکب آباد پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے سلسلے میں جیکب آباد پہنچ گئے ہیں جہاں پر این ڈی ایم اے کے  حکام ، چیف سیکرٹری بلوچستان اور لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے وزیراعظم کو بریفنگ دی جس کے بعد وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کےلئے جھل مگسی روانہ ہوگئے ہیں۔