رحیم یارخان؛ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے  پولیس اور رینجرز کے دستوں کا  مشترکہ فلیگ مارچ

54

رحیم یارخان،30 جولائی (ا ے پی پی): ضلع میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور عوام الناس میں احساس تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور رینجرز کے دستوں نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا، پولیس اور رینجرز کے دستوں کا فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو جو کہ چرچ روڈ، ڈی ایچ او چوک، خان پور اڈا، اوور ہیڈ برج، پل بابا غریب شاہ، نیو لاری اڈا، کشمیر پل، سٹی پل، شاہی روڈ، بیلجیم چوک، لکڑ منڈی چوک، اکبر روڈ، وائرلیس پل، اڈا گلمرگ ، عسکری چوک، جناح پارک، خواجہ فرید کالج روڈ، شیخ ہسپتال و کالج روڈ سے ہوتا ہوا پولیس لائن پر اختتام پذیر ہو گیا۔

 فلیگ مارچ ڈی پی او اختر فاروق کی زیر قیادت  ہوا ،جس میں ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن(ر) دوست محمد، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور سرکل سٹی و صدر کے ایس ایچ او ز، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ایگل اسکارڈ، ریسکیو 1122 بھی شریک ہوئے۔