وفاقی کابینہ نےتین ملین ٹن گندم درآمدکرنےکی منظوری دی ہے؛ وفاقی وزیرمریم اورنگزیب

6

اسلام آباد،15جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کابینہ اجلاس پرمیڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ  وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 5  جولائی 2022 ء کے اجلاس میں پاکستان کے لئے 3  ملین ٹن گندم کی درآمد کے فیصلے کی توثیق کی، گندم کی خریداری کے لئے قائم کابینہ کمیٹی کو عالمی منڈی میں گندم کی گرتی ہوئی قیمتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔