پاکستان ہاکی ٹیم کا دستہ کامن ویلتھ گیمز.  میں شرکت کیلئےبرمنگھم روانہ ہو گیا

30

اسلام آباد،24جولائی(اے پی پی): پاکستان ہاکی ٹیم کا دستہ کامن ویلتھ گیمز  میں شرکت کیلئے برمنگھم  روانہ ہو گیا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم آفیشلز میں ٹیم منیجر اولمپیئن سید سمیر حسین ، ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین، ویڈیو انالسٹ ندیم خان لودھی، فزیو تھراپسٹ عدیل اختر شامل ہیں جبکہ کھلاڑیوں میں گول کیپرز اکمل حسین، عبداللہ اشتیاق خان، ڈیفینڈر مبشر علی، عماد شکیل بٹ، ایم حماد الدین انجم، محمد عبداللہ، رضوان علی، مڈ فیلڈرز محمد عمر بھٹہ، معین شکیل، عبدالمنان،جنید منظور، غضنفر علی،اٹیکرز اعجاز احمد، رانا عبدالوحید، رومان، افراز، عبدالحنان شاہد اور احمد ندیم شامل ہیں۔

واضع رہے کامن ویلتھ گیمز انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں 28 جولائی سے 8 اگست تک ہوں گی ۔