پاکپتن؛پولیس کیجانب سے بچوں میں جنسی ہراسانی ، عصمت دری اور انسداد منشیات کے خلاف آگاہی مہم جاری

4

پاکپتن،06 جولائی (اے پی پی ): آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان آر پی او ساہیوال طیب حفیظ چیمہ کےاحکامات کی روشنی اور ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان کی ہدایت پر پاکپتن پولیس کی طرف سے بچوں میں جنسی ہراسانی ، عصمت دری اور انسداد منشیات کے خلاف آگاہی مہم جار ہے،بچوں کو ضلع بھر کے تمام تھانوں میں آگاہی فراہم کی جا رہی جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی روڈ پر بچوں میں انسداد منشیات ، جنسی ہراسانی ، اور عصمت دری جیسے جرائم کی روک تھام اور آگاہی کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان کا اس مہم کے حوالے سے کہنا ہے کہ معاشرے کا ہر فرد ملکر معاشرے میں منشیات اور بچوں پر جنسی ہراسگی کے خاتمہ کے لیے پولیس کا ساتھ دے اور ان جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں تاکہ ان کو سزا دلوائی جا سکے۔

آئی جی پنجاب کی طرف سے اس آگاہی مہم کا مقصد معاشرے میں لوگوں کو شعور دینا ہے کہ وہ اپنی نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچائیں اور اپنے بچوں کو جنسی جرائم کا شکار ہونے سے بچائیں۔