پاکپتن،08جولائی(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد گجر اور دیگر پرائس مجسٹریٹس کیجانب سے عید الضحی کی تعطیلات میں مختلف دوکانوں کی چیکنگ کی گئی۔ انہوں نے سبزی کی دوکانوں پر قیمتوں کا جائزہ لیا،پرائس مجسٹریٹس نے ایک دن میں 650 انسپکشنز کیں اور مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں کو80 ہزار روپے جرمانہ،3 ایف آئی آر اور9 کو گرفتار کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر شرجیل شاہد گجر نے مویشی منڈی میں ویٹرنری کیمپ میں دستیاب سہولیات کاجائزہ لیا اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی تلفی کیلئے بنائی گئی ڈمپنگ سائیٹ کا معائنہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ عید الضحی کے ایام میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کے افسران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔