کوئٹہ،31جولائی (اے پی پی):چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی لسبیلہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہنچ گئے، چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہمراہ سیکرٹری ہیلتھ صالح محمد ناصر اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر بھی دورے میں انکے ہمراہ تھے۔
چیف سیکرٹری نے لیاری اوڑکی لاکھڑاچانکارہ اور سیلاب میں ڈوبے ہوئے دیگر دیہاتوں کا فضائی معائنہ بھی کیا۔انہوں نے ہیلی کے ذریعے جاری ریلیف آپریشن کی مانیٹرنگ بھی کی۔انہوں نےسیلاب متاثرین کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کیجانب سے قائم شیلٹر ہوم کا دورہ بھی کیا۔
سیکرٹری ہیلتھ صالح محمد ناصر نے سیلاب ذدگان کو طبی سہولیات فراہمی کے حوالے سے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری نے متاثرین سیلاب ذدگان سے فرداً فرداًحال پرسی کی اور ریلیف آپریشن سے متعلق سولات بھی کئے۔
کمشنر قلات ڈویژن دائود اور ڈپٹی کمشنر افتخار بگٹی نے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے قائم شیلٹر ہوم اورریلیف آپریشن کے حوالے سے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی۔











