چینی، آٹا، گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر رہے ہیں ؛وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل

5

اسلام آباد،07جولائی(اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی، آٹا، گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  آئی ایم ایف سے جلد بہتر معاملات طے پا جائیں گے۔

وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگلے دو دنوں میں کراچی میں ایک اور پاور پلانٹ آپریشنل ہو جائے گا۔